4 ستمبر 2016 - 07:16
کیا برازیل کے عوام اپنے نئے صدر سے راضی ہیں ؟

برازیل میں نئی سروے رپورٹوں کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نئے صدر سے راضی نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نئی سروے رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ برازیل کے اڑسٹھ فیصد شہری نئے صدر میشل تمر کو نہیں چاہتے ہیں اور ان کی کارکردگی سے راضی نہیں ہیں۔

واضح رہے برازیل کی سابق صدر دیلما روسیف کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد نائب صدر میشل تمر کو ان کی جگہ صدر بنایا گیا ہے۔برازیل کے صدر نے ان افراد کو وزارتی عھدے دئے ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں اسی وجہ سے نئے صدر پر کڑی تنقید ہورہی ہے۔

میشل تمر گذشتہ چند مہینوں سے برازیل کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ دو ہزار اٹھارہ کے آخر تک صدر کے عھدے پر باقی رہیں گے۔ برازیل کی سینیٹ نے کرپشن کے الزامات کے تحت دیلما روسیف کا مواخذہ کیا تھا۔ دیلما روسیف نے سینیٹ کے اس اقدام کو پارلیمانی بغاوت قرار دیا ہے۔

.......

/169